آرمی چیف کا سیالکوٹ گیر یژن کا دورہ

453

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ گیر یژن کا دورہ کیا،جہاں ورکنگ باؤنڈری کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کو ورکنگ باؤنڈری پر صورتحال اور آپریشنل تیاریوں  سے آگاہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے سیالکوٹ گیر یژن کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کے لیے آپریشنل تیاریاں اہم کردارادا کرتی ہیں۔