ڈی ایل ٹی ایل کی مد میں 213 ملین روپے کی منظوری

400

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ ڈی ایل ٹی ایل کی مد میں 213 ملین روپے کی منظوری دے دی گئی۔

ایک بیان میں عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ رقم اسٹیٹ بینک کو منتقل کردی جہاں سے یہ برآمد کنندگان کو دی جائےگی، ہماری پالیسی ہے کہ برآمدکندگان پر ورکنگ کیپٹل میں رکاوٹیں نہ ڈالی جائیں امیدکرتا ہوں کہ اس سے برآمد کنندگان کی سہولت کاری ہوگا۔

مشیر تجارت نے کہا کہ ہماری پالیسی ہے کہ برآمدکنندگان پر ورکنگ کیپٹل میں رکاوٹیں نہ ڈالی جائیں۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت صنعت و پیداوار چینی کی درآمد اور ٹیکس پر چھوٹ کی سمری پیش کرے گی، وزارت داخلہ برطانیہ میں مقدمات کی پیروی کیلئے ضمنی گرانٹ کی سمری دے گی، روز ویلٹ ہوٹل نیو یارک کو بیل آوٹ پیکیج کی سمری اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کی بیرون ملک سرمایہ کاری کی ڈرافٹ پالیسی پر غور ہوگا، ایف سی بلوچستان نارتھ کے ہیلی کاپٹرکے پرزہ جات کیلئے فنڈز کے اجرا پر غور ہوگا، این ایچ اے کے قرضوں کو حکومتی گارنٹیز میں تبدیل کرنے کا جائزہ لیا جائے گا۔