یوم یکجہتی کشمیر:وفاقی حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کر دیا

558

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر عام تعطیل کااعلان کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ کے ترجمان  کا کہنا ہے کہ 5 فروری کو کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا دن منایا جائیگا اور کشمیری شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ کشمیری عوام کی سیاسی ،اخلاقی اورسفارتی حمایت عزم کرنے کا اعادہ بھی کیا جائیگا۔

انہوں نے مزید کہاکہ 5 فروری کو صبح دس بجے کشمیری شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک منٹ کیلئے خاموشی اختیار کی جائے گی،اس حوالے سے وزارت داخلہ کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔