امریکا کو بھی اندر سے خطرہ

576

امریکا میں آج 46 ویں صدر کی حلف برداری تاریخ میں پہلی مرتبہ 25 ہزار سے زیادہ فوجیوں کے سائے میں ہوگی۔ جس طرح جنرل پرویز مشرف نے بار بار یہ نعرہ لگایا تھا کہ ہمیں باہر سے نہیں اندر سے دہشت گردی کا خطرہ ہے بالکل اسی طرح امریکا میں بھی اسٹیبشلمنٹ نے کم و بیش اسی خطرے کا اظہار کیا ہے۔ اگرچہ یہ الفاظ ادا نہیں کیے گئے لیکن گھر کے بھیدیوں کو شناخت کے لیے کیپٹل ہل میں تعینات 25 ہزار فوجیوں کی اسکریننگ ایف بی آئی کے حوالے کر دی گئی۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ امریکی اسٹیبشلمنٹ کو اپنی فوج پر بھی اعتماد نہیں ہے۔ امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ جمہوری صدر کی حلف برداری سنگینوں کے سائے میں ہو رہی ہے اس کا سہرا ایک غیر سنجیدہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اس کو لانے والوں کے سر جاتا ہے۔ امریکا کے دارالحکومت میں فوج کی تعیناتی ایک سرسری واقعہ نہیں ہے اس کے اثرات تا دیر نظر آتے رہیں گے۔ اور جوبائیڈن پر بھی اس کا اثر رہے گا۔ بہرحال پہلی مرتبہ امریکا سے یہ آواز سننے کا دنیا کو انتظار رہے گا کہ ہمیں باہر سے نہیں اندر سے خطرہ ہے۔ سب سے پہلے امریکا…