آٹے‘ چینی سمیت دیگر اشیا کے بحران کیخلاف درخواست دائر

176

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ملک میں آٹے، چینی سمیت دیگر اشیا کے بحران کے خلاف درخواست۔عدالت نے ڈی جی بیورو اینڈ سپلائی کے تقرر سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔ گراں فروشی،ذخیرہ اندوزی کے قوانین پر عمل درآمد اور اسپیشل ججز کی تعیناتی سے متعلق درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی،جس میں چیف سیکرٹری کو3 فروری کورپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر نے بتایا کہ ڈی جی بیورو اینڈ سپلائی کی تعیناتی کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ کو سمری ارسال کردی گئی ہے،ڈی جی کی پوسٹ تشکیل دینے کے بعد بجٹ مختص کرنے کے لیے معاملہ محکمہ خزانہ کو بھیجا جائے گا۔درخواست گزار کا کہنا تھا کہ قوانین پر عمل درآمد کرایا جائے، غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے قانون پر عمل درآمد نہ ہونے سے ملک میں اشیائے خوردونوش کا بحران آتا ہے، ذخیرہ اندوزی سے ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا ہوتا ہے۔ہوڈنگ اینڈ بلیک مارکیٹنگ ایکٹ میں غیر قانونی ذخیرہ اندوزی پر سزاؤں کا تعین کیا گیا تھا۔