صدر مملکت سے گورنر سندھ عمران اسماعیل اور سیف اللہ خان نیازی کی ملاقات

203

اسلام آباد (اے پی پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئندہ انتخابات منصفانہ اور شفاف انداز میں کرانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاہے کہ اس سے پاکستان میں کامیاب جمہوری نظام کو فروغ حاصل ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو گورنر سندھ ، عمران اسماعیل اور چیف آرگنائزر ، پاکستان تحریک انصاف ، سیف اللہ خان نیازی سے ملاقات کے دوران کیا۔