ایک ہی خاندان کے 72 اکاؤنٹس پکڑے گئے، 71 ارب موجود

272

پشاور (آن لائن) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی ہدایت پر کمرشل بینکوں میں موجود اکائونٹس کی ملکیت کے بارے میں معلومات اکٹھا کرنا شروع کردی گئیں، اسکرونٹی میں ایسے 72 اکائونٹس پکڑے گئے ہیں جن میں 71 ارب روپے کی رقم موجود ہے، فنانشل انٹیلی جنس یونٹ کی ہدایت پر 2019ء اور 2020ء کے دوران بینک اکائونٹس کی اسکرونٹی کے دوران ایک ہی خاندان کے افراد کے مختلف بینکوں میں، ایک ہی فرد کے متعدد اکاؤنٹس اور ملازمین کے نام پرکھولے گئے اکاؤنٹس پکڑے گئے ہیں، اسکرونٹی کے دوران ٹمبر کے کاروبار میں شریک ایک بڑے خاندان کے افراد اور ان کے ملازمین کے نا م پر بینک اکاؤنٹس کی نشاندہی ہوئی ہے اور اسی طرح ایک بڑے کاروباری خاندان کے 72 اکاؤنٹس میں 71 ارب روپے کی رقم مختلف کاروباری سرگرمیوں کیلیے استعمال کی گئی ہے۔