لاہورہائیکورٹ کے جسٹس چودھری عبد العزیز مستعفی

280

لاہور(نمائندہ جسارت )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چودھری عبد العزیز نے ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدے سے استعفادیدیا ۔جسٹس چودھری عبد العزیز نے اپنا استعفاچیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ارسال کر دیا ہے ۔ جسٹس چودھری عبد العزیز 26نومبر2016 کو ہائیکورٹ میں تعینات ہوئے تھے اور ان کا سنیارٹی لسٹ میں 33واں نمبر ہے ۔