مودی حکومت نے کشمیر میں پنڈت کالونیوں کی تعمیر کیلیے کمیٹی تشکیل دیدی

237

سرینگر(ا ے پی پی)بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموںوکشمیرمیں بھارتی حکومت نے ضلع بارہمولہ میں کشمیری پنڈت ملازمین کیلیے عارضی رہائش گاہوں کے نام پر علیحدہ کالونیوں کی تعمیرمیں سہولت کی غرض سے 13عمارتوں کی نیلامی کیلیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کمیٹی کی سربراہی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمشنر بارہمولہ کررہے ہیں۔ 7 رکنی کمیٹی سے کہا گیا ہے کہ وہ ان عمارتوں کی نیلامی کیلیے بولی کی کم سے کم قیمت مقرر کریں۔