وزیراعظم کا جنوبی وزیرستان میں تھری اور فور جی شروع کرنے کا اعلان

550

وانا: وزیر اعظم عمران خان نے جنوبی وزیرستان میں تھری جی اور فور جی انٹرنیٹ سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

وانا میں کامیاب نوجوان پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ دہشت گردی کے خطرات کے باوجود جنوبی وزیرستان میں تھری جی اور فور جی انٹرنیٹ سروس شروع کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ خدشہ تھا جنوبی وزیرستان میں 3 جی 4 جی دہشتگردی کے لیے استعمال نہ ہو۔ اس معاملے میں فوجی قیادت سے بات کی۔ انہیں بتایا کہ 3 جی 4 جی اس علاقے کے نوجوانوں کی اہم ضرورت ہے۔ ہم نے فیصلہ کیا کہ یہ سہولت فراہم کی جائیں۔

عمران خان نے کہا کہ بھارتی حکومت پاکستان میں انتشار پھیلانے کی کوشش میں لگی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 30 سال پہلے بھی جنوبی وزیرستان آیا تھا۔ کوشش ہے کہ پیچھے رہ جانیوالے لوگوں اور علاقوں کو آگے لے کر آئیں۔ جنوبی وزیرستان میں اسکول، کالج، یونورسٹی بنائیں گے۔

تعلیم کے بعد روزگار بڑا چیلنج ہے۔ یہاں پر سب سے زیادہ نوجوانوں کو روزگار دینے کی  ضرورت ہے۔ کامیاب جوان پروگرام کا مقصد بہتر روزگار دینا ہے۔ ہماری سب سے بڑی قوت ہمارا نوجوان ہے۔

وزیرستان کےلوگوں نے انگریزوں کیخلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانی دی۔ 1965کی جنگ میں یہاں سے لوگوں نے شرکت کی ۔ جنگ آزادی میں سب سے زیادہ  وزیرستان  کے لوگ شہید ہوئے۔ جنگ آزادی میں سب سے زیادہ انگریز وزیرستان  میں ہلاک ہوئے۔