یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت ہی تسلیم کریں گے: نئے امریکی وزیر خارجہ

692

نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کے نامزد کردہ وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے اعلان کیا ہے کہ امریکی سفارتخانہ یروشلم (مقبوضہ بیت المقدس) میں ہی رہےگا۔

وزیر خارجہ انتھونی بلنکن سینیٹ پینل کے سامنے پیش ہوئے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ جوبائیڈن یروشلم کو اسرائیل کا حصہ تسلیم کرنے کے ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کو واپس نہیں لیں گے۔

انٹونی بلنکن نے چین اور روس کو امریکا کا بڑا حریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ چین اور روس امریکا کے ابھرتے ہوئے حریف ہیں۔

ایران کے حوالے سے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنا امریکا کی ذمہ داری ہے۔ امید ہے آئندہ امریکی سفارتکاروں کو ٹرمپ انتظامیہ کی نسبت زیادہ عزت ملے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حوثی باغیوں کو دہشت گرد قرار دیے جانے کے فیصلے کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔