سوئمنگ پوول میں زہریلے سانپ کی دراندازی

534

آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ کے نواحی علاقے میں واقع ایک گھر کے سویمنگ پوول کے اندر مشرقی بھورا زہریلا سانپ داخل ہوگیا۔

پیشہ ورانہ طور پر تربیت یافتہ اور لائسنس یافتہ سانپ پکڑنے والوں کے ایک گروپ نے اس زہریلے سانپ کے سوئمنگ پوول میں تیرنے کی ایک ویڈیو بھی فیس بک پر پوسٹ کی۔

سانپ پکڑنے والی ٹیم کے ایک ممبر نے کہا کہ اس خوبصورت مشرقی بھوری نے آج گرمی میں ٹھنڈا ہونے کے لئے ایک اچھی جگہ کا انتخاب کیا۔

مشرقی بھوری سانپ دنیا کے سب سے زہریلے سانپوں میں سے ایک ہے جو مشرقی اور وسطی آسٹریلیا کا ہے۔ فلوریڈا فش اینڈ وائلڈ لائف کنزرویشن کمیشن نے اس سوئمنگ پوول سے سانپ کو نکالنے کے لئے ٹیم بھیجی۔