الٹرا وائلٹ لیمپ: 99.9 فیصد وائرس کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے، محققین

691

واشنگٹن: سائنسدان کئی دہائیوں سے بالائے بنفشی (یووی) لائٹ کے جراثیم کشی صلاحیتوں کے بارے میں جانتے ہیں جبکہ کورونا کے خلاف جنگ میں اب اسے ایک اہم ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔

کولمبیا یونیورسٹی میں ایک سائنسدان کے مطابق  الٹرا وایلیٹ لائٹ ٹکنالوجی ان کمپنیوں میں زیادہ مقبول ہورہی ہے جو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے کثیر حربہ اپنانے پر عمل پیرا ہیں۔

دوسری جانب امریکا میں ایسا لیمپ پیش کیا گیا ہے جو کورونا سمیت مختلف وائرسز اور جراثیموں کا بڑی حدتک خاتمہ کرسکتا ہے جبکہ الٹرا وائلٹ لیمپ اور بیگ جلد فروخت کےلیے پیش کیا جائے۔

لاس ویگاس میں سی ای ایس ٹیکنالوجی نمائش کے دوران ٹارگوس نامی کمپنی نے متعدد ڈیوائسز پیش کیں، جن میں سے بیشتر میں الٹرا وائلٹ روشنی جراثیموں کا صفایا کرنے میں مدد دیتی ہے۔

ان میں سے ایک الٹرا وائلٹ لیمپ بھی ہے جس کو کمپیوٹر کی بورڈ اور ماؤس (یا کسی بھی چیز کے اوپر) رکھ کر آن کیا جائے تو وہ 5 منٹ میں 99.9 فیصد وائرسز اور بیکٹریا کا خاتمہ کردیتا ہے۔

اس میں ایسے موشن سنسر موجود ہیں جو خود کار طور پر اس وقت بند ہوجاتے ہیں جب صارف کی بورڈ یا ماؤس پر کام شروع کرتا ہے، کمپنی کی جانب سے ایک جراثیم کش بیک پیک بھی متعارف کروایا گیا، جس میں 15 سے 17 انچ کے لیپ ٹاپ کو رکھا جا سکتا ہے۔

اس بیگ میں جراثیم کش کوٹنگ موجود ہے جو کورونا یا کسی اور بیماری کا خطرہ کم کرتے ہیں جبکہ یہ الٹرا وائلٹ لیمپ اور بیگ آئندہ چند ماہ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ کمپنی کی جانب سے اس کی قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا۔