عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ ویزا فری معاہدہ معطل کردیا

384

متحدہ عرب امارات نے اپنی دوست ریاست اسرائیل کے ساتھ ویزا فری معاہدہ رواں سال کے جون کے آخر تک معطل کردیا ہے۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق یو اے ای کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث اسرائیلی شہریوں کے ویزا فری داخلے پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ یکم جولائی 2021ء تک صورتحال کو دیکھا جائے گا جس کے بعد ویزا فری معاہدہ پر دوبارہ عملدرآمد کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ہوگا۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات بحال ہونے کے فوراً بعد ہی دونوں ممالک کے درمیان ویزا فری معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت دونوں ممالک کے شہری بغیر ویزے کے سفر کرسکتے تھے تاہم اب  یو اے ای کے شہریوں کو بھی اسرائیل کے سفر کیلئے پیشگی ویزا لینا ہوگا۔