تیونس میں مہنگائی، بے روزگاری کیخلاف عوام سڑکوں پر آگئی، پولیس سے جھڑپیں

298

تیونس: تیونس میں مظاہرین نے ملک میں بڑھتے ہوئے معاشرتی اور معاشی بحران کے خلاف مسلسل چوتھے روز بھی احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں کو بند کردیا، مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق تیونس میں مظاہرین نے ملک میں بڑھتے ہوئے معاشرتی اور معاشی بحران کے خلاف مسلسل چوتھے روز بھی احتجاج کیا، جس کے دوران مظاہرین نے دکانوں کو لوٹ لیا اور کچھ علاقوں میں سرکاری عمارتوں اور کاروباری اداروں پر پتھراؤ کیا اس دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں، پولیس نے مظاہرین کو روکنے کیلئے ان  پر آنسو گیس کی شیلنگ کی-

صدر کاؤسید نے دارالحکومت کے قریب واقع شہر اریانا کا دورہ کیا، اور لوگوں سے کہا کہ وہ دوسروں کو ان کے غصے اور غربت سے فائدہ اٹھانے نہ دیں اور میں آپ کے ذریعہ ، تمام تیونسی عوام سے بات کرنا چاہتا ہوں، میں غربت کی حالت کو جانتا ہوں اور مجھے یہ بھی معلوم ہے کہ آپ کی غربت کا کون استحصال کررہا ہے، کسی کو بھی آپنے دکھ کا فائدہ نہ آٹھانے دیں، نجی یا عوامی املاک پر حملہ نہ کریں۔ ہم آج اخلاقی اقدار کی وجہ سے زندہ ہیں نہ کہ چوری یا لوٹ مار کی وجہ سے۔

جمعہ کے روز سے شمالی افریقی ملک میں بے روزگاری کی اعلی شرح اور مالی بحران کے بارے میں ناراض تیونسیوں نے  تیونس اور متعدد دیگر شہروں میں احتجاج کیا ہے۔ مظاہرین نے احتجاج کے دوران پارلیمنٹ کو تحلیل کریں کے نعرے لگائے۔