وفاقی وزیر تعلیم نے اسکالر شپس کا اعلان کردیا

675

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود کی ہدایات پر پاکستانی طلبہ و طالبات کے لئے تمام ملکی و بین الاقوامی اسکالر شپس کی تفصیلات وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کی ویب سائیٹ پر لنک کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ  طلبہ کی آسانی کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ سہولت متعارف کرائی ہے، ساری اسکالر شپس قائم کردہ ویب پر مل جائے گی، جس سے طلبہ استفادہ کر سکتے ہیں۔

شفقت محمو د کا مزید کہنا تھا کہ نہ صرف اس سہولت سے طلبہ کا قیمتی وقت اور توانائی کی بچت ہوگی بلکہ تمام قابل اعتماد و مفید معلومات ایک ہی جگہ پر میسر ہو نگی۔