پی ایس ایل انتظامیہ نے شائقین کی مخصوص تعداد کیلیے اجازت مانگ لی

411

پاکستان سپرلیگ کی انتظامیہ نے شائقین کی محدود تعداد کو اسٹیڈیم میں آنے کے لیے این سی او سی سے اجازت مانگ لی۔

ذرائع کے مطابق مخصوص تعداد میں شائقین کواجازت دینےکیلیےپی ایس ایل انتظامیہ نےاین سی او سی کو خط لکھ کر  اجازت مانگ طلب کر لی ہے۔

این سی او سی کی ہدایت کی روشنی میں شائقین کو اسٹیڈیم میں آنے یا نہ آنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اجازت ملی تو کورونا پالیسیز پر سختی سے عمل در آمد ہوگا۔

چئیرمین پی سی بی احسان مانی نے  کورونا وائرس کے باوجود پی ایس ایل پاکستان میں انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ کوشش ہوگی تمام ایونٹس پاکستان میں کروائیں، تاہم آگے کیا حالات ہوتے ہیں اس پر کچھ نہیں کہہ سکتے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ 2021 کے شیڈول کا اعلان کررکھا ہے، 20 فروری کو افتتاحی میچ اور فائنل 22 مارچ کو کھیلا جائے گا۔لیگ کا افتتاحی میچ 20فروری کو کھیلا جائے گا، جہاں دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

دونوں ٹیموں کے مابین میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔اگلے روز ایونٹ میں2 میچز کھیلے جائیں گے۔