جعلی بینک اکاؤنٹس کیس: نیب نے وزیراعلی سندھ کو ملزم نامزد کردیا

381

اسلام آباد: جعلی بینک اکاؤنٹس کیسز میں نیب نے 12 واں ریفرنس دائر کردیا ہے، جس میں نیب نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو کرپشن ریفرنس میں ملزم نامزد کردیا ہے۔

تفصٰلات کے مطابق مراد علی شاہ کیخلاف سندھ میں توانائی منصوبوں میں اختیارات کے غلط استعمال کا ریفرنس دائر کیا گیا ہے، نیب نے وزیر اعلی سندھ کیخلاف ریفرنس احتساب عدالت اسلام آباد میں دائر کیا، ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں توانائی کے منصوبوں میں خلاف ضابطہ فنڈز جاری کئے گئے، نیب ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ نوری آباد پاور کمپنی، سندھ ٹرانمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی منصوبے میں اربوں کی ہیر پھیر کی گئی، نیب ریفرنس ریفرنس میں وزیراعلی سندھ، عبد الغنی مجید سمیت 17 ملزمان کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔