چور چور کہنے والاوزیر اعظم خود چور نکلاہے، مریم نواز

1007

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم  بغیر تیاری کے حکومت میں آکر عوام کو لوٹ رہے ہیں، چور چور کہنے والاعمران خان خود چور نکلاہے، مہنگائی میں الیکشن کمیشن برابر کے شریک ہیں۔

الیکشن کمیشن آفس کے باہر پی ڈی ایم کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ سب سے بڑا فراڈتحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس ہے،عمران خان نے اس کیس کو ملتوی کرنے کی بہت کوشش کی، ہم جس ملک میں رہتے ہیں وہاں نہ آئین ہے نہ انصاف ہے۔

ن لیگ کی نائب صدر کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے ایک اسکروٹنی کمیٹی بنائی جس کا کام تھا تحقیقات کرکے عوام کے سامنے حقائق پیش کیے جائیں،الیکشن کمیشن اسکروٹنی کمیٹی کا نتیجہ عوام کے سامنے رکھنے کے بجائے عمران خان کے تابعدار بن گئے۔

انہوں نے مزید کہاکہ پیٹرول مہنگا کرکے عوام کی کمرتوڑ دی ہے،پی ڈی ایم کی تحریک کے بدولت ہی 7سال سے ملتوی ہونے والا کیس سامنے آیا ہے، بھارت اور اسرائیل سے وزیر اعظم نے فنڈ وصول کیے۔