بھارت: 55دن گزرجانے کے بعد بھی کسانوں کا احتجاج جاری

527

نئی دہلی: بھارت میں کسانوں کےجاری احتجاج کو55دن گزرنے کے بعد بھی حکومت نے مطالبات منظور نہیں کیے۔

غیر ملکی میڈیار پورٹس کے مطابق کسان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اگر 21جنوری کو ہونے والے مذاکرات کامیاب نہیں ہوئے تو 26جنوری کو لاکھوں ٹریکٹر دلی پہنچیں گے، مودی سرکار نے آر ایس ایس کے غنڈوں کے ذریعے ہماری تحریک کو ناکام بنانے کی کوشش کی۔

جبکہ حکومتی ترجمان کا کہنا تھا کہ کسانوں سے مذاکرات کے لیے سپریم کورٹ کی مقرر کردہ کمیٹی 21 جنوری کو کسانوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کا اپنا پہلا دور منعقد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔