لیفٹیننٹ جنرل (ر) بلال اکبر سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر مقرر

545

اسلام آباد: حکومت نے سعودی عرب میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) بلال اکبر کو نیا سفیر مقرر کردیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے سعودی عرب میں سفیر پاکستان کے عہدے پر تعینات راجہ علی اعجاز کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) بلال اکبر کو نیا سفیر تعینات کردیا ہے، راجہ علی اعجاز دو سال تک سعودی عرب میں سفیر پاکستان کے طور خدمات سرانجام دیتے رہے۔

سعودی عرب اور پاکستان دونوں کے سفیروں کا پس منظر فوج سے ہے، پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید ال مالکی کا تعلق سعودی نیوی سے ہے۔

خیال رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) بلال اکبر ڈی جی رینجرز سندھ اور کور کمانڈر راولپنڈی جیسے اہم عہدوں پر تعینات رہے ہیں۔