پی ڈی ایم احتجاج پر الیکشن کمیشن کا ردعمل آگیا، اہم ہدایات دے دیں

587

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے کہا کہ سکروٹنی کمیٹٰ کو فارن فنڈنگ کیس جلد منطقی انجام تک پہنچانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

پی ڈی ایم کے احتجاج کے بعد ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داریوں سے پوری طرح آگاہ ہے، اور بغیر کسی دباؤ کے اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے لئے پرعزم ہے۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ وہ انتخابات خواہ عام ہوں، سینیٹ کے، بلدیاتی یا پھرضمنی ہوں الیکشن کمیشن ان کے  آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے ہر وقت تیار ہے۔

فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے موجودہ الیکشن کمیشن نے بوجہ کورنا وبا، وکلا کی عدالتی مصروفیات اور سکروٹنی کمیٹی کے ایک ممبر کی ریٹائرمنٹ کے باوجود خاطر خواہ پیش رفت کی ہے، انہوں نے کہا کہ سکروٹنی کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ ہفتے میں کم ازکم تین روز  اجلاس منعقد کرے  تاکہ یہ کیس منطقی انجام تک پہنچ سکے۔

سکروٹنی کمیٹی کو کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے ہفتے میں کم ازکم تین روز اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔