مولانا تنہائی کی اذیت کا شکار ہیں، کسی حکیم سے دوا لیں،  فواد چوہدری

549

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنا لوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ فضل الرحمن تنہائی کی اذیت کا شکار ہیں، ‘مولانا کسی حکیم سے ذہنی دباؤ کی دوا لیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے پی ڈی ایم کے جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے  کہا کہ مریم نواز ہزاروں لوگوں کو لاکھوں سمجھ بیٹھی ہیں، انہیں لگتاتھاکہ عوام مولاناکوخلیفہ سمجھ بیٹھے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنا لوجی کا کہنا تھا کہ مفروری 2001میں نوازشریف کا مشرف کے ساتھ این آر او ہوا، 2016میں براڈشیٹ کا یہ فیصلہ ہمارے خلاف آیا، اس وقت پاناما عروج پر تھا مگرپاکستان میں کوئی خبر نہ تھی۔

انہوں نے مزیدکہا کہ نواز شریف کی فیملی آرٹسٹ ہے اس نے کرپشن کو بھی ایک آرٹ کی شکل دے دی ہے، اسی لیے این آر او لے کر پوری فیملی باہر چلی گئی تھی۔