کورونا رسک الرٹ: جرمنی نے پاکستان کیلئے نئی سفری ہدایات جاری کردیں

281

اسلام آباد: جرمنی نے نئی سفری ہدایات جاری کر دیں گئیں ہیں جس کے بعد پاکستان کوویڈ 19 کے رسک والے ممالک میں شامل ہوگیا ہے جبکہ مستثنیٰ مسافروں کو جرمنی آمد سے 48 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ رزلٹ پیش کرنا ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں جرمن سفیر برنہارڈ شیلاگہگ نے سماجی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ جرمنی نے نئی سفری ہدایات جاری کرتے ہوئے پاکستان کو کوویڈ 19 کے رسک والے ممالک میں شامل کر دیا ہے۔

اس ضمن میں جرمن سفیر برنہارڈ شیلاگہگ کا کہنا ہے کہ جرمنی سفر کرنے کے خواہشمندوں کو سفر سے قبل جرمنی کی سفری ہدایات کو دیکھنا ہو گا تاہم  مسافروں کو جرمنی آمد سے 48 گھنٹے قبل کورونا نیگیٹو ٹیسٹ پیش کرنا ہو گا۔

 جرمن سفیر کا کہنا ہے کہ ہدایت نامہ کے مطابق جرمنی سفر کرنے والوں کو ہرصورت داخلے سے قبل اور داخلہ کے بعد 48 گھنٹے میں کورونا ٹیسٹ کروانا ہو گا تاہم مسافر کے لیے کورونا ٹیسٹ کے منفی نتائج سے قطعہ نظر کوارینٹائن ہونا ضروی ہو گا۔

دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعدد 20 لاکھ 35ہزار تک پہنچ گئیں جبکہ مختلف ملکوں میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد9 کروڑ 53 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔