ملک بھر میں کورونا سے مزید 58 اموات، مجموعی تعداد 11 ہزار سے متجاوز

225

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 23 ہزار11 ہوگئی اور 11,055 مریض انتقال کرگئے جبکہ فعال کیسز35 ہزار 485 ہوگئی.

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں 236,530، پنجاب میں 150,316 ،بلوچستان میں 18,622، خیبرپختونخواہ 63,825، گلگت بلتستان میں 4,887، اسلام آباد میں 40,177 اور آزاد کشمیر میں 8,654 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

ملک بھرمیں اب تک 74 لاکھ 42 ہزار 84 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 36 ہزار 513  ٹیسٹ کے دوران 1,800 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 58 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 2,341 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

سندھ میں موزی مرض سے 3,813، پنجاب 4,460، خیبرپختونخوا 1,791، اسلام آباد 457، گلگت بلتستان 101، بلوچستان 190 اورآزاد کشمیر میں 243 اموات ہوئیں جبکہ 4 لاکھ 76 ہزار 471 افراد مہلک وبا سے مکمل طور پرصحتياب ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 9 کروڑ 60 لاکھ 8  ہزار 788 افراد متاثر، 20 لاکھ 49 ہزار 311 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 6 کروڑ 86 لاکھ 29 ہزار 83 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔