کپاس کی پیداوار کمی کا شکار ہے ،چیئرمین پاکستان کاٹن جنرزایسوسی ایشن

281

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کاٹن جنرزایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر جسومل نے کہا ہے کہ ملک میںکپاس کی پیداوار شدید کمی کا شکار ہے اور اگر حکومت نے کپاس کی پیداوار میںاضافے پر توجہ نہ دی تو ملک میںٹیکسٹائل کی صنعت کے لیے کپاس کا حصول نا ممکن ہوجائے گا اور بر آمدات انتہائی سطح تک گر جائیںگی،وہ گزشتہ روز کراچی پریس کلب میںملک میںکپاس کی پیداوار میںاضافے اور جننگ انڈسٹری کو درپیش مسائل کے حوالے سے پریس کانفرنس کررہے تھے۔ پاکستان کاٹن جنرزایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر جسومل اور دیگر اراکین کا پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ پاکستان دنیا بھر میں چوتھے نمبر پر کپاس پیدا کرنے والا ملک تھا،مگر حکومتی ناکام پالیسیوں کے باعث ملک میں روئی کی پیداوار میں ریکارڈ کمی ہوئی اور کپاس کی پیداوار گزشتہ تین دہائیوں کی کم ترین سطح پر آگئی ہے،ایک کروڑ 50 لاکھ بیلز حاصل کرنے والا ملک صرف 55لاکھ بیلزپر آگیاہے۔