آئی ٹی کی برآمدات سے سالانہ 10ارب ڈالر کمائے جاسکتے ہیں، اوآئی سی سی آئی

733

کراچی(اسٹاف رپورٹر)معیشت کے تمام اہم طبقات کو ڈیجیٹل کرکے آئی ٹی کی برآمدات کو سالانہ 10ارب ڈالر تک بڑھاکر نہ صرف جی ڈی پی کے نمو میں نمایا ں فرق لایا جا سکتا ہے بلکہ اربوں ڈالر کی براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرکے ہزاروں نئی ملازمتوں کے مواقع بھی پیدا کیے جاسکتے ہیں۔ اس بات کا اظہار اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے اپنی “سفارشات برائے ڈیجیٹل اکانومی” رپورٹ میں کیا۔ 18جنوری2021کو شائع کی گئی اس رپورٹ میںنئی ڈیجیٹل پالیسی کے ذریعے پاکستان کے اندر اور باہر ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے مواقع کے حصول کے لیے تبدیلی کو ناگزیر قرا ردیا گیا ہے ۔آئی ٹی کی برآمدات کے امکانات پر روشنی ڈالتے ہوئے اوآئی سی سی آئی کے صدر ہارون رشید نے کہا کہ پاکستان آئی ٹی کی سالانہ برآمد ات صرف ایک سے2 ارب ڈالر ہیں۔