روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی

666

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہو گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید8پیسے کی کمی سے160.40روپے سے گھٹ کر 160.32 روپے اور قیمت فروخت7پیسے کے اضافے سے 160.45روپے سے بڑھ کر 160.52روپے ہو گئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت خرید 160.10روپے سے بڑھ کر 160.20روپے اور قیمت فروخت 160.40 روپے سے بڑھ کر160.52روپے ہو گئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید 192.50روپے سے بڑھ کر 192.60روپے اور قیمت فروخت 194 روپے سے بڑھ کر 194.60 روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 216.50روپے مستحکم رہی لیکن قیمت فروخت 218 روپے سے بڑھ کر218.50روپے ہوگئی۔