برسبین ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل ،بھارت کو فتح کیلیے 324رنز درکار

434

برسبین(جسارت نیوز)آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان برسبین میں کھیلا جارہا4 میچوں کی سیریز کا چوتھا اور آخری ٹیسٹ میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا، آسٹریلوی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 294رنز بناکر آئوٹ ہوگئی اور اس نے بھارتی ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 328رنز کا ہدف دیا۔ بھارتی کی طرف سے محمد سراج نے 5، شاردل ٹھاکر نے 4جبکہ واشنگٹن سندرنے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ سٹیون اسمتھ 55، ڈیوڈ وارنر 48، ماکوس ہیرس 38، کیمرون گرین 37اور پیٹ کمنز ناقابل شکست 28 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ جواب میں بھارتی ٹیم نے چوتھے روز اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان پر 4رنز بنالئے تھے ۔ چوتھے روز کے ابھی 23.1اوورز کا کھیل باقی تھا کہ تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا اور میچ روکنا پڑا۔ آسٹریلوی ٹیمآج میچ کے5ویںاور آخری سیریز اور میچ میں کامیابی کے لئے 10وکٹوں جبکہ بھارتی ٹیم کو 324رنز کی ضرورت ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان4 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا چوتھا اور آخری ٹیسٹ اس اعتبار سے اہمیت کا حامل ہے کہ جو ٹیم یہ میچ جیتے گی وہ میچ کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ سیریز بھی جیتنے کی حقدار ٹھہرے گی۔پیر کو گابا اسٹیڈیم برسبین میں کینگروز نے اپنی دوسری ادھوری اننگز بغیر کسی نقصان کے 21رنز اور مجموعی طور پر 54رنز کی برتری سے دوبارہ شروع کی تو مارکس ہیرس ایک اور ڈیوڈ وارنر 20رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ تھے۔دونوں کھلاڑیوں نے پہلی وکٹ پر 89رنز کا آغاز فراہم کیا۔ مارکس ہیرس 38رنز بناکر شاردل ٹھاکر کی گیند پر ریشبھ پنت کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، ڈیوڈ وارنر دوسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو واشنگٹن سندر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوگئے۔ مارنس لبوشین 25رنز بناکر محمد سراج کی گیند پر روہت شرما کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔میتھیوویڈ کوئی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں نہ کام رہے اور بغیر کوئی کھاتہ کھولے محمد سراج کی گیند پر ریشبھ پنت کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔اس موقع پر سٹیون سمتھ کی اننگز کا بھی خاتمہ ہوگیا اور وہ 55رنز بنانے کے بعد محمد سراج کی گیند پر اجنکیا رہانے کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، کیمرون گرین کینگروز کے چھٹے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 37رنز بناکر شاردل ٹھاکر کی گیند پر روہت شرما کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔
کپتان ٹم پین 27رنز بنانے کے بعد شاردل ٹھاکر کی گیند پر ریشبھ پنت کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔مچل سٹارک آسٹریلیا کے آٹھویں آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو ایک رن بناکر محمد سراج کی گیند پر نودیپ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔نیتھن لیون 13رنز بنانے کے بعد شاردل ٹھاکر کی گیند پر میانک اگروال کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔جوش ہیزلیووڈ کینگروز ٹیم کے آخری آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 9رنز بنانے کے بعد محمد سراج کی گیند پر شاردل ٹھاکر کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔پیٹ کمنز 28رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ تھے۔ آسٹریلوی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 294رنز بنانے کے بعد آئوٹ ہوگئی اور اس نے بھارتی ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے328رنز کا ہدف دیا ۔بھارتی کی طرف سے محمد سراج نے 5، شاردل ٹھاکر نے 4جبکہ واشنگٹن سندرنے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ جواب میں بھارتی ٹیم کی طرف سے کینگروز کی طرف سے ملنے والے 328رنز ہدف کے تعاقب میں روہت شرما اور شبھمان گل نے دوسری اننگز کا آغاز کیاابھی پہلے اوور کی پانچ گیند ہی ہوئی تھی کہ بارش کا سلسلہ شروع ہوگا ۔میچ کے چوتھے روز کے 23.1اوورز ابھی باقی تھے کہ تیز بارش شروع ہوگئی اور میچ روکنا پڑ گیا اور میچ کا چوتھا روز 23.1اوور پہلے ہی ختم ہوگیا۔ آسٹریلوی ٹیم کو (آج )منگل کو میچ کے پانچویں اور آخری سیریز اور میچ میں کامیابی کے لئے 10وکٹوں جبکہ بھارتی ٹیم کو 324رنز کی ضرورت ہے۔روہت شرما 4رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ ہیں۔