پاکستان اسٹاک میں مندی سرمایہ کاروں کو 43 ارب کا نقصان

422

کراچی (اسٹاف رپورٹر )پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو مندی کا رجحان غالب رہا اورکے ایس ای 100انڈیکس مزید204.32پوائنٹس کی کمی سے45726.68پوائنٹس کی سطح پر آ گیا جبکہ 7.37فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی جس کے نتیجے میںمارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 43ارب87کروڑ13لاکھ روپے ڈوب گئے تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 2.36 فیصد زائد رہا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور سرمایہ کار وں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوںکے حصص کی خریداری میں دلچسپی کے باعث تیزی دیکھنے میں آئی اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای 100 انڈیکس 46066پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاتاہم بعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ رجحان کے سبب تیزی کا تسلسل برقرار نہ رہ سکااور مندی چھاگئی جس کے سبب انڈیکس 46 ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 45712 پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا مندی کا رجحان آخر غالب رہااورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 100 انڈیکس204.32پوائنٹس کی کمی سے 45726.68پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس89.89پوائنٹس کی کمی سے 19019.75پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس205.76پوائنٹس کی کمی سے 31708.83 پوائنٹس کی سطح پرآ گیا ۔