سونے کی فی تولہ قیمت میں150روپے کااضافہ

238

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت150روپے کے اضافے سے1لاکھ 12ہزار550روپے ہو گئی ۔صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کے اضافے سے1834ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 150روپے کے اضافے سے1لاکھ 12 ہزار 550روپے اوردس گرام سونے کی قیمت 128 روپے کے اضافے سے 96ہزار 493 روپے ہو گئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1300 روپے مستحکم رہی۔