سی ای آربی کاانڈس موٹر کمپنی کے اشتراک سے ویبنار

695

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان بزنس کونسل ( پی بی سی ) کے ماتحت پروگرام سینٹر آف ایکسی لینس ان ریسپانسی ایبل بزنس ( سی ای آربی) نے انڈس موٹر کمپنی ( آئی ایم سی ) کے اشتراک سے قومی ورکنگ ویمن ڈے کے حوالے سے ایک ویبنار کا انعقاد کیا ہے۔ ویبنار نے کام کے سازگار ماحول اور معاشی ترقی کے حوالے سے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف ایس ڈی جی۔8 پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ملک کی معاشی و سماجی ترقی میں خواتین کے اہم کردار کا اعتراف کیا۔ پی بی سی کی طرف سے اس کے سی ای آر بی لیڈرشپ پروگرام کے تحت ایس ڈی جی۔8 کے لیے صنعتی لیڈر کے طور پر آئی ایم سی کے قائدانہ کردار کو تسلیم کیا گیا ہے۔ آئی ایم سی سے انعم فاطمہ ، ایچ بی ایل سے نیلوفر حمید اور ملیحہ حسین مہر گڑھ سے پینلسٹ میں شامل تھیں جنہوں نے اپنے اپنے اداروں میں ’’ ڈیسنٹ ورک‘‘ سے متعلق بہترین طریقوں اور اپنے تجربات کا تبادلہ کیا۔