سکھر ،مختلف مقابلوں میں دوڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

485

سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر پولیس نے دو مختلف مقابلوں میں دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کے مطابق تھانہ روہڑی کی حدود بیڑی چوک ٹکر محلہ کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا، دو ساتھی فرار ہوگئے، گرفتار ڈاکو چوری ڈکیتی پولیس مقابلوں سمیت بیشتر وارداتوں میں ملوث و مختلف مقدمات میں مطلوب تھا، گرفتار زخمی ڈاکو کی شناخت طاہر گھنیو سے ہوئی ہے، قبضے سے ٹی ٹی پستول میگزین اور گولیاں برآمد کی گئی ہیں، گرفتار زخمی ڈاکو کو تعلقہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، دوسرے پولیس مقابلہ میں تھانہ آباد کی حدود جعفرآباد لنک روڈ کے قریب ڈکیتی چوری میں ملوث بین الصوبائی گروہ کا ایک اور اہم کارندہ زخمی حالت میں گرفتار اسلحہ برآمدکر لیا گیا، اسکا ساتھی فرار ہو گیا، گرفتار ڈاکو چوری، ڈکیتی ، پولیس مقابلوں اسمگلنگ منشیات سمیت بیشتر وارداتوں میں سندھ پنجاب کے مختلف اضلاع کی پولیس کو مطلوب تھا،گرفتار زخمی ڈاکو کی شناخت شاکر عرف شاکا قریشی سے ہوئی ہے،گرفتار ڈاکو کے قبضے سے ٹی ٹی، میگزین اور گولیاں برآمد کی گئی ہیں، ڈاکو کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔