میرپورخاص،تجاوزات کیخلاف کارروائی ،دکانداروں اور عملے میں ہاتھا پائی

370

میرپور خاص (نمائندہ جسارت) شہر کے کاروباری اور تجارتی علاقوں میں اسسٹنٹ کمشنر شاہدہ پروین کی جانب سے دکانداروں پر کورونا ایس او پیزکی خلاف ورزی کرنے اور انکروچمنٹ پر ہزاروں روپے جرمانے۔ دکانداروں کی عملے سے تلخ کلامی اور ہاتھا پائی اور احتجاج، احتجاج کی دھمکی دے ڈالی۔ اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ میونسپل کمیٹی شاہدہ پروین نے اچانک بلدیہ مارکیٹ میں چھاپے مار کر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی اور انکروچمنٹ پر متعدد دکانداروں پر ہزاروں روپے جرمانے کردیے، جرمانوں کے بعد دکاندار مشتعل ہوگئے، جس کے بعد دکانداروں اور موجود عملے میں ہاتھا پائی اور تلخ کلامی شروع ہوگئی دکانداروں کی جانب سے ہنگامہ آرائی پر پولیس نے دو دکانداروں کو گرفتار کرلیا گیا خبر ملتے ہیں تاجر رہنما انیس الرحمن، امین میمن، آصف چودھری دیگر دکانداروں کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر شاہدہ پروین سے ملنے گئے جہاں بلدیہ عملے نے بلدیہ کے مین گیٹ کو بند کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اعلیٰ افسر کی مداخلت پر تاجروں کو ملاقات کا موقع ملا۔ اس موقع پر انیس الرحمن اور امین میمن نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر شاہدہ پروین کا کہنا تھا کہ جرمانہ جائز کیے گئے ہیں جبکہ معاملہ دوسری جانب لے جاتے ہوئے شاہدہ پروین نے کئی کئی سال سے دکانداروں کی جانب سے بلدیہ کو کرایہ ادا نہ کرنے پر دکانیں خالی کرانے کا بھی اشارہ دیا، جس پر تاجر رہنما وں کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق ہر تین سال بعد دس فیصد کرایہ بڑھایا جائے گا اگر دکانداروں کی جانب سے کرایہ ادا نہیں کیا گیا تو قصور وار آپکا ڈپارٹمنٹ ہے کرایہ کے لیے ایک شیڈول بنایا جائے تاکہ دکاندار کرایہ جمع کراسکیں اگر ایسا ہی چلتا رہا تو تاجر اپنا کاروبار بند کرکے روڈوں پر احتجاج شروع کردیں گے۔