نوابشاہ، غلام حیدر بھٹی اور قاضی غلام نبی کے حوالے سے تعزیتی اجتماع

297

نوابشاہ (سٹی رپورٹر) جماعت اسلامی کے سابق ضلعی امیر غلام حیدر بھٹی اور جماعت اسلامی کے دیرینہ رکن قاضی غلام نبی کے انتقال پر ایک تعزیتی اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس سے جماعت اسلامی کے ضلعی ومقامی امراء سرور احمد قریشی اور فیصل ہمایوں کے علاوہ غلام حیدر بھٹی کے صاحبزادے سعید احمد بھٹی اور ان کے رفقا کار چیمبرز آف کامرس کے نائب صدر حاجی محمد اسلم شیخ، پروفیسر اعجاز عالم، حکیم اسلام الدین قریشی، سردار احمد آرائیں، ظفر اقبال، خمیسو خان مگسی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے سینئر رہنماوں کو ان کی اسلام، اقامت دین کی جدوجہد اور جماعت اسلامی کے لیے کی گئی خدمات کو سراہا۔ مقررین نے کہا کہ غلام حیدر بھٹی اور قاضی غلام نبی مرحوم مجسم جماعت اسلامی تھے، اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت ان کے دلوں میں بسی تھی، سید ابوالاعلیٰ مودودی نے اپنی تحریروں میں جن مرجع خلائق کارکنان کا ذکر کیا ہے وہ ان پر پورا اترتے تھے، لوگوں کے دکھ سکھ میں کام آنا ان تک اسلام کی قولی و عملی شہادت کا پیغام پہنچایا جماعت اسلامی کے رہمناوں و کارکنان نے مرحومین کے لیے مغفرت اور بلندی درجات کی دعا بھی کی۔