ایپکا ساہیوال کا قلم چھوڑ ہڑتال و تالہ بندی کا شیڈول جاری

332

ساہیوال(آئی این پی )ایپکا کے صدر کی ہدایت پر ایپکا ساہیوال نے قلم چھوڑ ہڑتال و تالہ بندی کا شیڈول جاری کردیا۔ ایپکا پنجاب کے صوبائی عہدے داران حاجی محمدارشاد چودھری، محمد سلطان مجددی اور ظفر علی خان صوبائی صدر کی ہدایت پر ایپکا ضلع ساہیوال کے قائدین حکیم صفدر علی، ملک خالق محمود اعوان اور ملک محمد احمد نے قلم چھوڑ ہڑتال و تالہ بندی کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق 19 اور 26 جنوری کو قلم چھوڑ ہڑتال و تالہ بندی ہوگی اور 2 فروری کو محکمہ تعلیم کے دفتر سے ڈپٹی کمشنر ساہیوال دفتر تک ریلی ہوگی جبکہ 10 فروری کو اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج و دھرنا دیا جائے گ ۔ ایپکا کی پریس ریلیز کے مطابق حکومت نے ایپکا قائدین سے کیے گئے وعدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مہنگائی کے تناسب کے مطابق تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنا اور بے لگام مہنگائی کے خلاف قلم چھوڑ ہڑتال و تالہ بندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔