پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کی تحقیقات کی جائے، سندھ حکومت

472

کراچی (آن لائن ) وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ ماہانہ پیٹرول مہنگا کرنے کے معاملے پر وفاقی حکومت کے خلاف عدالتی تحقیقات کرائی جائیں۔ میڈیا کو جاری بیان میں اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ 6 ماہ میں پیٹرول 34 روپے مہنگا کرکے حکومت نے 13 کھرب روپے کمائے، عوام پر تیل کی نرخوں کی مد میں ماہانہ 82 ارب 16 کروڑ روپے اور سالانہ891 ارب کا بوجھ ڈالا یا۔ 30 روپے لیویز کو ٹیکسز میں شامل کرنے کے باعث پیٹرول مہنگا ہورہا ہے۔ تمام ادارے خسارے میں اے ٹی ایمزمزے میں ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ غیر ملکی قرضوں اور مہنگائی کے سونامی سے عوام کی جیبوں پرہرماہ کھربوں روپے کا ڈاکا ڈالا جاتا ہے۔اب تو چور سب جیل میں ہیں اور نہ چوروں کی حکومت ہے، نہ ملازمتیں اور نہ ہی کوئی ترقیاتی کام،امین اور صادق بتائے گا کہ یہ کھربوں روپے کس کے جیب میں جا رہے ہیں۔