حق دو کراچی کو

441

کراچی کو حق دو مہم کے تحت احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ملک کے تمام بڑے شہروں میں ترقی ہورہی ہے مگر کراچی کو اس کا حق نہیں دیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نعمت اللہ خان نے K-3 کا منصوبہ مکمل کیا اور کراچی کو 10 کروڑ گیلن اضافی پانی فراہم کیا، مگر ایم کیو ایم کی حکومت نے کراچی کو ایک قطرہ پانی فراہم نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ نعمت اللہ خان نے کراچی کو 32 نئے کالج دیے۔ کراچی ملک کو اس کے وسائل کا 70 فی صد مہیا کرتا ہے مگر کراچی میں پانی اور ٹرانسپورٹ کی قلت ہے۔ شہر کی سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں گٹر اُبل رہے ہیں۔ یہاں تک کہ کراچی کی آبادی تین کروڑ ہے اور مردم شماری میں اسے صرف ڈیڑھ کروڑ دکھایا گیا ہے۔ بدقسمتی سے ایم کیو ایم نے شہر کے لیے کچھ نہیں کیا۔ پیپلز پارٹی کا رویہ شہر کے سلسلے میں دشمنی پر مبنی دکھائی دیتا ہے۔ پی ٹی آئی اس وقت کراچی کی نمائندہ جماعت ہے مگر اس نے ڈھائی سال میں کراچی کو کچھ نہیں دیا۔ اس تناظر میں جماعت اسلامی کی کراچی کو حق دو مہم وقت کی آواز ہے اور کراچی کے ہر شہری کو اس مہم کی حمایت کرنی چاہیے۔