محکمہ موسمیات کی کراچی میں شدید سردی کی پیش گوئی

319

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ موسمیات نے شہر میں 3 دن شدید سردی کی پیشگوئی کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں ایک بار پھر شدید سردی کی پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شہر میں سردی کے دوران درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک سسٹم 23 جنوری کو ملک کے شمالی حصے پر اثرانداز ہوسکتا ہے، مغربی سسٹم کے باعث کراچی میں بھی 3 سے 4 روز سردی کی لہر برقرار رہ سکتی ہے اور 24 سے 26 جنوری کے دوران سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ ترجمان محکمہ موسمیات نے کہا کہ 24 سے 26 جنوری کے دوران شہر میں سائبیرین ہوائیں معمول سے تیز چلنے کا امکان بھی ہے اور اس کے باعث درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان رہے گا۔