پاکستان سے سیاسی اور دفاعی تعلقات مضبوط ہورہے ہیں، ترکی

663

انقرہ (صباح نیوز) ترک وزیر خارجہ میولت چاؤش اوغلو نے 21 ویں صدی کو ایشیا کی صدی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ سیاسی اور دفاعی تعلقات روز بروز مضبوط ہو رہے ہیں، 100 سے زائد ترکش کمپنیاں پاکستان میں کام کر رہی ہیں۔ ترکی کے فارن اکنامک ریلیشنز بورڈ سے خطاب کرتے ہوئے ترک وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ براعظم ایشیا کے ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ 19 ویں صدی یورپ اور 20 ویں صدی امریکا کی تھی۔ آج دنیا کے تمام واقعات اور حالات اس بات کا تقاضا کر رہے ہیں کہ ایشیا کو اس صدی میں اپنے اہداف حاصل کرنا ہوں گے۔ ایشیائی ممالک اور ترکی کے درمیان تجارتی حجم بڑھانا وقت کا اہم تقاضا ہے۔ بریگزٹ کے بعد کئی یورپی ممالک نے ایشیائی ممالک کے ساتھ نئے تجارتی معاہدے کیے ہیں، ان میں سب سے اہم معاہدہ برطانیہ اور ترکی کے درمیان طے پانے والا فری ٹریڈ ایگریمنٹ ہے۔