اس مرتبہ طلبہ کو پروموٹ نہیں کریں گے: وزیر تعلیم پنجاب

537

وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ کسی جماعت کے طلبہ کو بغیر امتحان پروموٹ نہیں کیا جائے گا۔ ہم طلبا و طالبات کا کم سے کم تعلیمی نقصان کرنا چاہتے ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر تعلیم پنجاب نے کہا کہ پرائمری، مڈل، یونیورسٹیز کھولنے جا رہے ہیں۔ کورنا میں پہلے6 اور پھر پونے دو ماہ اسکول بند رہے۔

انہوں نے کہا کہ چھٹیوں کے ہوم ورک اور ایم سی کیوز پر اپ گریڈ کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ ہر جگہ دیکھا کہ ایس او پیز پر عمل ہو رہا ہے۔ ٹی وی پر تعلیم گھر پروگرام شروع کیا۔ پرائمری اسکولز کے اندر یکساں نصاب لاگو ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث بچوں کی پڑھائی بہت متاثر ہوئی۔ اسکولز میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا گیا۔ کورونا کے معاملے پر اسکولوں کو ڈس انفیکٹ کیا گیا۔

وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ کورونا کے دوران اسکولوں میں 50 فیصد حاضری کو یقینی بنایا۔