بھارت میں ٹرک نے 15 مہاجرین ورکرز کو کچل ڈالا

559

بھارت میں ایک ٹرک نے رات کے اندھیرے میں 15 مہاجرین ورکرز کو کچل کر ہلاک کردیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ حادثہ بھارت کی ریاست گجرات میں پیش آیا جہاں سڑک کنارے درجنوں مہاجرین ورکرز کھلے آسمان تلے سو رہے تھے۔

سڑک پر ٹریکٹر اور ٹرک کی آپس میں ٹکر ہوئی۔ ٹرک ڈرائیور سے بےقابو ہو کر مہاجرین ورکرز پر چڑ دوڑا جس کے نتیجے میں15 ورکرز موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

حادثے میں کئی مہاجرین شدید زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مہاجرین ورکرز کا تعلق راجستھان سے ہے اور تمام یومیہ اجرت پر کام کرتے ہیں۔ رہائش نہ ہونے کی وجہ سے سڑک کنارے سوتے ہیں۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا۔