احتساب عدالت نے سلیم مانڈوی والا کو طلب کرلیا

311

نیب ریفرنس پر احتساب عدالت نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا اور سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون کو طلب کرلیا۔

احتساب عدالت نے سلیم مانڈوی والا اور اعجاز ہارون کو 4 فروری کو طلب کیا ہے۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب ریفرنس پر تمام ملزمان کو نوٹس جاری کردیے۔

عدالت نے ندیم مانڈوی والا، عبدالغنی مجید اورمبینہ بے نامی طارق کو بھی نوٹس جاری کردیے۔

نیب کے مطابق اعجاز ہارون کو الاٹمنٹس کے بدلے بھاری رقوم جعلی اکاؤنٹس سے ملیں۔ اعجاز ہارون نے پلاٹس کی بیک ڈیٹ فائلیں تیارکیں۔

ریفرنس کے مطابق سلیم مانڈوی والا نے پلاٹس عبدالغنی مجید کو فروخت کرنے میں اعجاز ہارون کی معاونت کی۔ حصے میں ملی رقم سےسلیم مانڈوی والا نے پہلے ایک بے نامی پلاٹ خریدا۔

نیب کے مطابق سلیم مانڈوی والا نے بعد میں وہ پلاٹ بیچ کر دوسرے فرنٹ مین کے نام پربے نامی شیئرز خریدے۔