“الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ لکھنا شروع کردے”

423

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ریلیاں کشمیر چوک پر جمع ہوں گی۔ الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ لکھنا شروع کردے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ لینے آرہے ہیں۔ چوری پکڑی گئی اور چور نے اعتراف جرم کرلیا، فنڈنگ کیس کے مرکزی ملزم عمران صاحب اعتراف جرم کرچکے۔

ترجمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن ضابطے کی کارروائی مکمل کرے۔ عمران صاحب فارن فنڈنگ کے ذریعے سازش کا یوم حساب آچکا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب تلاشی میں آپ رنگے ہاتھوں پکڑے جاچکے۔