دورہ پاکستان: جنوبی آفریقی کرکٹ ٹیم کے کورونا نتائج کا اعلان

454

پاکستان دورے پر آئے تمام جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم اور مینجمنٹ کے کوویڈ ٹیسٹ منفی آگئے.

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی آفریقی کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کی پہلی کورونا رپورٹ منفی آگئی ہے جس کے بعد ٹیم دوران قرنطینہ ہوٹل سے متصل کراچی جم خانہ گراؤنڈ میں پریکٹس کرے گی.

رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقہ کی  مہمان ٹیم ہوٹل میں5 روزہ قرنطینہ میں ہے جبکہ  جنوبی افریقی کھلاڑیوں اور مینجمنٹ اسٹاف کا دوسرا کورونا ٹیسٹ 20 جنوری کو ہوگا، دوسرے کورونا ٹیسٹ کےبعد ٹیم نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی.

خیال رہے کہ گزشتہ روز دورہ پاکستان کے لیے کراچی پہنچے والی جنوبی آفریقہ کرکٹ ٹیم اور مینجمنٹ کے کورونا ٹیسٹ لیے گئے تھے.

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کا آغاز 26 جنوری سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے تاریخی گرائونڈ سے ہوگا۔