اسٹار فٹبالر میسی کو پہلی بار ریڈ کارڈ کا سامنا

292

دنیا کے مایہ ناز فٹ بالر لیونل میسی کو کلب میچ کے دوران پہلی بار ریڈ کارڈ کا سامنا کرنا پڑا.

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق شہرہ آفاق فٹ بالر لیونل میسی کو ہسپانوی کلب بارسلونا کی طرف سے 753ویں میچ میں پہلی دفعہ ریڈ کارڈ کا سامنا ہوا، اسپینیش سپرکپ کے فائنل میں اتھلیٹیک بلباو کے خلاف لیونل میسی کو فائنل میں ریڈ کارڈ دکھا کر میدان بدر کیا گیا.

لیونل میسی کو کلب کی طرف سے کھیلتے ہوئے پہلی بار ریڈ کارڈ دکھا کر میدان بدرکیا گیا، اسٹار کھلاڑی کو پہلی بار فائنل میچ کے اضافی منٹ کے کھیل کے دوسرے ہاف میں ریڈ کارڈ دکھایا گیا.

خیال رہے کہ بارسلونا کو اسپینیش سپر کپ کے فائنل میں اتھلیٹیک بلباو کے ہاتھوں 2-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا.