جنوبی افریقی ٹیم کے بھارتی اینالسٹ کے پاکستان نہ آنے پر وضاحت جاری

267

جنوبی افریقی ٹیم کے بھارتی اینالسٹ کے پاکستان نہ آنے کا معاملے پر ترجمان کرکٹ ساؤتھ افریقا نے وضاحت جاری کر دی ہے۔

وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ پرسانا اگورام کے ساتھ معاہدہ ختم ہوچکا تھا، بھارتی شہری اینالسٹ سے معاہدے کی تجدید نہیں کی گئی۔

جنوبی افریقی ٹیم کے بھارتی اینالسٹ نے انڈین میڈیا میں کہا تھا کہ وہ حالات کی وجہ سے پاکستان نہیں جاپارہے انٹرویو کے بعد پرسانا نے ٹویٹ میں اعتراف کیا کہ ان کا معاہدہ ختم ہوگیا۔

خیال رہے کہ دو روز قبل دورہِ پاکستان کے لیے کراچی پہنچے والی جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم اور مینجمنٹ کے کورونا ٹیسٹ لیے گئے تھے.

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کا آغاز 26 جنوری سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے تاریخی گرائونڈ سے ہوگا

 جنوبی آفریقی کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کی پہلی کورونا رپورٹ منفی آگئی ہے جس کے بعد ٹیم دوران قرنطینہ ہوٹل سے متصل کراچی جم خانہ گراؤنڈ میں پریکٹس کرے گی.

رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقا کی  مہمان ٹیم ہوٹل میں5 روزہ قرنطینہ میں ہے جبکہ  جنوبی افریقی کھلاڑیوں اور مینجمنٹ اسٹاف کا دوسرا کورونا ٹیسٹ 20 جنوری کو ہوگا، دوسرے کورونا ٹیسٹ کےبعد ٹیم نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی.