فارن فنڈنگ کیس میں فضل الرحمن خود پھنس رہے ہیں، وزیر داخلہ

343

اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں فضل الرحمن خود پھنس رہے ہیں،مولانا کواس سیاست سےکچھ نہیں ملنا،ن لیگ،پیپلزپارٹی نےبھی پیچھےہٹناہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ  پی ڈی ایم کو جلسے اور دھرنے کے لیے فری ہینڈ دیں گے،اگرمدرسوں کےبچےلائےگئےتوقانون حرکت میں آئےگاچاہےکچھ دن بعدہو،جس اسمبلی پرلعنت بھیجی اس کاضمنی الیکشن فضل الرحمٰن کاامیدوارلڑرہاہے۔

وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم تنزلی کا شکار ہے، ان کواپنی فائلیں دینی ہوں گی،پی ڈی ایم کوریڈزون میں آنے کی اجازت دی جارہی ہے،بڑےشوق سے آئیں میں ڈرانہیں رہالیکن 7 مرتبہ ہائی الرٹ جاری ہوچکےہیں، 15دسمبرسے راولپنڈی اور اسلام آباد کے لیے ایک بار پھر الرٹ جاری ہواہ ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ن لیگ اورپیپلزپارٹی 4 ہزارافرادکاڈیٹابھی نہیں دےسکتی، عمران خان نے40ہزارلوگوں کوڈیٹا اداروں کو جمع کرایا ہے۔

وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے کہ اپوزیشن ریڈ زون میں اہم عمارتوں کا خیال رکھے گی، الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کرنے میں کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کی جائے گی،نیب ایک آئینی ادارہ ہے  جس کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔