ملک بھر میں تدریسی عمل بحال

325

ملک بھر میں کورونا ایس او پیز کے تحت نویں سے بارہویں جماعت تک تدریسی عمل بحال ہوگیا ہے جبکہ پہلی سے آٹھویں جماعت تک تدریسی عمل یکم فروری سے بحال ہوگا.

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھول دیے گئے ہیں، نویں سے بارہویں جماعت تک کی کلاسیں آج سے بحال ہوگئیں ہیں تاہم  پہلی تا آٹھویں جماعت میں تدریسی عمل یکم فروری سے شروع ہوگا اور ہائیرایجوکیشن کے انسٹی ٹیوٹ اور یونیورسٹیاں بھی یکم فروری سے کھلیں گی.

واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر کے سبب ملک بھر کے تعلیمی ادارے 2 ماہ تک بند رہے جبکہ اس دوران آن لائن کلاسوں کے ذریعے تعلیمی سلسلہ جاری رہا.

خیال رہے کہ 15 جنوری کو وفاقی حکومت نے ملک بھر میں 18 جنوری سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا تھا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 18 جنوری سے نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعتوں میں تعلیمی سلسلہ دوبارہ شروع کیا جائے گا جبکہ پہلی جماعت سے آٹھویں جماعت تک کی تعلیمی سرگرمیاں یکم فروری سے شروع ہوں گی۔ وفاقی وزیرتعلیم کا کہنا تھا کہ ہائر ایجوکیشن میں تعلیمی سرگرمیاں بھی یکم فروری سے بحال کی جائیں گی۔