محکمہ داخلہ پنجاب: صوبے میں اسلحہ لائسنس جعلی ہونے کا انکشاف

1171

لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ میں اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائز کرانے کی درخواست نہ دینے والے افراد کے اسلحہ لائسنس منسوخ کر دیئے جبکہ جعلی ہونے کا انکشاف بھی سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ لائسنس کمپیوٹرائیز کرانے کے مرحلے میں سینکڑوں اسلحہ لائسنس جعلی ہونے کا انکشاف سامنے آگیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان کے مطابق 5 برس قبل جنوری 2005 ء میں اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائز کرانے کا کہا گیا تھا، جنہوں نے 31 دسمبر 2020ء تک اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائز کرانے کی درخواست نہیں دی ان کے لائسنس منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ سینکڑوں اسلحہ لائسنس جعلی ہونے کا انکشاف بھی سامنے آیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق 8 لاکھ افراد کو کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس جاری کئے گئے ، 2 لاکھ افراد کے لائسنس تصدیق کے مرحلے میں ہیں۔